Loading
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی تعلیمی قابلیت کو بڑھانے کے لیے موثر اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وفاقی حکومت نوجوانوں کی ہنر مندی اور استعداد کار میں مزید اضافے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے گی۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ملاقات کے موقع پر رانا مشہود نے وزیراعظم کو یوتھ پروگرام اور بالخصوص لیپ ٹاپ اسکیم سے متعلقہ اُمور پر بریف کیا۔
وزیراعظم نے یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیےجاری اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی ملاقات
چیئرمین رانا مشہود نے وزیراعظم کو یوتھ پروگرام اور بالخصوص لیپ ٹاپ سکیم سے متعلقہ امور پر بریف کیا
وزیراعظم نے یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیےجاری اقدامات پر اظہار… pic.twitter.com/MSMeifl5W6
— PTV News (@PTVNewsOfficial) January 27, 2026
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل