Tuesday, January 27, 2026
 

وزیراعلی پنجاب اسٹروک پروگرام، محکمہ اسیشلائزڈ نے نوٹیفکیشن واپس لے لیا  

 



مریم نوازشریف نے اسٹروک پروگرام کی نگرانی کےلئے صوبائی سطح پر بنائی گئی کمیٹی کا نوٹفکیشن تین روز بعد واپس لے لیا۔  تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف نے ڈاکٹر عمیر راشد کی سربراہی میں 9 رکنی کمیٹی شکیل دی تھی ۔ اسٹرینگ، ایڈوائزری کمیٹی کا نوٹیفکیشن سیکریٹری اسپشلائزڈ ہیلتھ عظمت محمود کے حکم پر واپس لیا گیا۔ محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ نے بتایا کہ بعض وجوہات کی بنا پر نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔ وزیراعلی آفس کی جانب سے آج پنجاب اسٹروک پروگرام کا اعلامیہ جاری ہوا تھا۔ کمیٹی نے پنجاب میں اسٹروک سہولیات 15 مراکز سے بڑھا کر تمام ٹیچنگ اور ڈی ایچ کیو اسپتالوں تک لے کر جانا تھا۔  اسٹروک پروگرام کو صوبہ بھر میں وسعت دینے کی منظوری دی گئی تھی۔ نوٹیفکیشن جاری ہوا پھر واپس لے لیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل