Loading
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہر ضلع میں اسٹروک مینجمنٹ سینٹر قائم کرنے کی منظوری دے دی، ہر ڈی ایچ کیو میں نیورالوجسٹ اور پیڈز نیورالوجسٹ تعینات کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ہر ضلع میں ایک ڈاکٹر اور نرس کو فوری طورپر تین ماہ کی اسٹروک مینجمنٹ ٹریننگ کروائی جائے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فوری طور پر اسٹروک پیشنٹ کے لیے ٹیلی میڈسن پراجیکٹ شروع کرنے کا حکم بھی دیا۔
ضلعی اسپتالوں کے ڈاکٹر فالج کے مریض کے فوری علاج کے لیے اسپیشلسٹ اور کنسلٹنٹ سے ٹیلی فونک رابطہ کر سکیں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اسٹروک مینجمنٹ سینٹر کے لیے نرسز ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کی ہدایت کی جبکہ ریسکیورز اسٹروک مینجمنٹ ٹریننگ کروانے کے لیے اقدامات کا حکم دیا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ فالج کے علاج کے لیے عوامی آگاہی مہم شروع کی جائے۔
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ فالج کے علاج کے لیے گولڈن آورز کی اہمیت مسلمہ ہے، آگاہی مہم خود لیڈ کروں گی۔ پنجاب کے ہر چلڈرن اسپتال میں اسٹروک مینجمنٹ سینٹر بنائیں گے۔ چاہتے ہیں کہ کسی مریض کو علاج کے لیے بڑے شہر نہ جانا پڑے۔
پمز کے نیورالوجسٹ ڈاکٹر قاسم بشیر نے اسٹروک مینجمنٹ پروگرام پر بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ 25 سال سے زائد العمر 4 میں سے ایک شخص کو فالج کا خطرہ ہوتا ہے۔ فالج کے پری ہاسپٹل، ہاسپٹل اور پوسٹ ہاسپٹل کیئر کے لیے آگاہی اور ٹریننگ لازمی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل