Tuesday, January 27, 2026
 

رجسٹرڈ مزدوروں کی فلاحی اسکیموں کیلیے ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ دوبارہ فعال

 



سندھ کابینہ نے ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کی گورننگ باڈی کی ازسرِنو تشکیل کی منظوری دے دی، ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کو رجسٹرڈ مزدوروں کی فلاحی اسکیموں کے لیے دوبارہ فعال کر دیا گیا۔ کابینہ کو بریفنگ دی گئی کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی سابقہ مدت 22 اگست 2025 کو ختم ہو چکی تھی۔ صوبائی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ نئے بورڈ کی سربراہی وزیر محنت و انسانی وسائل کریں گے۔ بورڈ میں سیکریٹری محکمہ محنت، محکمہ خزانہ اور سندھ ریونیو بورڈ کے نمائندے شامل ہوں گے۔ کابینہ نے آجر فریق سے چار نمائندگان کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے مزدوروں کے مفادات کے تحفظ کے لیے چار مزدور نمائندگان نامزد کیے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے  مطابق بورڈ کی تشکیل سندھ ورکرز ویلفیئر فنڈ ایکٹ 2014 کے مطابق کی گئی، ورکرز ویلفیئر بورڈ فلاحی منصوبوں نگرانی اور ویلفیئر فنڈ کے مؤثر استعمال کو یقینی بنائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل