Loading
آئی سی سی بنگلادیش کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی، بنگلادیشی صحافیوں کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی کوریج سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے 100 سے زائد بنگلادیشی صحافیوں کو ایکریڈیشن دینے سے انکار کردیا ہے جس کے باعث وہ ایونٹ کی کوریج کے لیے بھارت اور سری لنکا نہیں جاسکیں گے۔
بنگلا دیش کے سینئر صحافی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ٹیم نہیں بھی کھیلتی ہے تب بھی آئی سی سی ایسوسی ایٹ ممبرز کے صحافیوں کو ایکریڈیشن جاری کرتا ہے۔
بنگلا دیش کے اسپورٹس سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی تنظیموں نے جلد آئندہ کے لائحہ عمل کے اعلان کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے میڈیا کمیٹی کے چیئرمین امزاد حسین نے صحافیوں کو ایکریڈیشن نہ ملنے کی تصدیق کر تے ہوئے بتایا کہ بنگلا دیش کے 130 سے 150 صحافیوں نے ایگریڈیشن کے لیے اپلائی کیا تھا۔
امزاد حسین نے کہا کہ جہاں تک مجھے معلوم ہے بنگلا دیش کے تمام صحافیوں کے ایگریڈیشن مسترد کر دیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ بنگلادیش نے سیکیورٹی وجوہات کے باعث بھارت جانے سے انکار کردیا تھا اور اپنے میچز سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
تاہم آئی سی سی نے دوہرے معیار کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کا مطالبہ ماننے سے انکار کردیا اور اسکاٹ لینڈ کو ورلڈکپ میں شامل کرلیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل