Loading
بلوچستان کے ضلع چاغی میں خوفناک ٹریفک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد ہلاک اور 3 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
بلوچستان کے ضلع چاغی میں پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر یک مچ کے قریب ایک خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت سات افراد ہلاک جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں چار خواتین، دو بچے اور ایک مرد شامل ہیں۔
حادثہ ایک پراڈو اور ڈبل کیبن گاڑی کے درمیان پیش آیا، جو اس قدر شدید تھا کہ دونوں گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، لیویز اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں اور جاں بحق افراد کو نکال کر ابتدائی کارروائی کے بعد یک مچ سے دالبندین پرنس فہد اسپتال منتقل کیا۔
زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تشویشناک حالت کے باعث کوئٹہ ریفر کر دیا گیا ہے۔ ایس ایچ او یک مچ کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، تاہم ابتدائی طور پر تیز رفتاری یا لاپرواہی کو حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل