Tuesday, January 27, 2026
 

میمن گوٹھ میں تیزرفتارموٹرسائیکل کی ٹکرسے کمسن بچہ جاں بحق

 



میمن گوٹھ میں تیزرفتارموٹرسائیکل کی ٹکرسے کمسن بچہ جاں بحق جبکہ موٹرسائیکل سوارافراد شدید زخمی ہوگئے۔ ۔تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ تھانے کے علاقے مگرعلی شاہ درگاہ کے قریب  ٹریفک حادثے میں ایک کمسن بچہ جاں بحق اورموٹر سائیکل سوار2 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپرچھیپا ایمبولینس کے ذریعے کے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ متوفی کمسن بچے کے شناخت 8 سالہ فرقان ولد فاروق اور زخمی افراد کی شناخت30 سالہ جمیل ولد غلام رسول اور 45 سالہ علی ظفرولد محمد داؤد کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ اومیمن گوٹھ جاوید ابڑو کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والا بچہ سڑک پر تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکرسے جاں بحق ہوا جبکہ زخمی افراد موٹر سائیکل پرسوار تھے جو کہ گرنے کے باعث زخمی ہوئے۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی بچے کی لاش ورثا کے حوالے کردی، پولیس حادثے سے متعلق مزید بھی تفتیش کررہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل