Tuesday, January 27, 2026
 

سکھوں کے مقدس مقام کی بے حرمتی؟ گولڈن ٹیمپل میں وضو کرنے والا شخص گرفتار

 



انڈیا کے شہر امرتسر میں سکھوں کے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل (ہرمندر صاحب) کے تالاب میں کُلی کرنے کے الزام پر ایک شخص کو غازی آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کی شناخت سبحان رنگریز کے طور پر ہوئی ہے۔ واقعہ 13 جنوری کو پیش آیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سکھ برادری میں اشتعال پھیل گیا۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ سبحان رنگریز نے تالاب سے پانی لے کر کُلی کی اور غلطی سے پانی واپس تالاب میں چلا گیا۔ ملزم نے بعد میں دو ویڈیوز جاری کر کے اپنے عمل پر معافی مانگی اور کہا کہ یہ غیر ارادی تھا۔         View this post on Instagram                       شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی (SGPC) نے بتایا کہ واقعہ سیوا داروں کی معلومات کے بغیر ہوا اور انہوں نے مستقبل میں حفاظتی اقدامات سخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل