Tuesday, January 27, 2026
 

ججز بھی نااہل ہیں اور عدالتیں بھی مردہ ہو گئی ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی

 



اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس محسن اختر کیانی نے وکلا کی ہڑتال پر برہمی کا اظہار کیا اور دوران سماعت ریمارکس دیے کہ ججز بھی نااہل ہیں اور عدالتیں بھی مردہ ہو گئی ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی ہڑتال سے متعلق اہم ریمارکس دیے اور جواب کنندہ کے وکیل کی عدم پیشی پر آرڈر لکھوا دیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ عدالت کو بتایا گیا کہ آج وکلا ہڑتال ہے اور وکیل اس وجہ سے پیش نہیں ہوئے ہوں گے اور استفسار کیا کہ وکلا کی ہڑتال کس وجہ سے ہے، جس پر بیرسٹر خوش بخت نے آگاہ کیا کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری کے خلاف ہڑتال ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے بیرسٹر خوش بخت کے جواب پر کہا کہ وہ جن کو خود گرفتار کرایا ہے، خود جیل بھیجواتے ہیں، پھر ہڑتال کر دیتے ہیں، کتنی اچھی ہماری بار ہے، میڈل ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ججز بھی نااہل ہیں اور عدالتیں بھی مردہ ہو گئی ہیں، بار تو دونوں وکلا کو خود جیل چھوڑ کر آئی ہے اور بغیر قانون کے جج نے کمال کا فیصلہ دے دیا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل