Loading
امریکا نے وینزویلا کی تیل صنعت پر پابندیاں نرم کر دیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ وینزویلا کی تیل صنعت کے لیے جنرل لائسنس جاری کیا، نئے لائسنس سے حکومت کو معمول کی تیل ٹرانزیکشنز کی اجازت مل گئی، تیل کی برآمد، فروخت، ترسیل اور ریفائننگ امریکی اداروں کیلئے ممکن ہو سکے گی۔
محکمہ خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ فیصلہ وینزویلا میں سرمایہ کاری بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔علاوہ ازیں چین نے کہاہے کہ امریکا تیل کی فراہمی میں خصوصی رعایت کیلیے دبائوڈال کر وینزویلا کی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ چین اس کی مذمت کرتا ہے، یہ بات امریکا میں چین کے سفارت خانے کے ترجمان لیو پینگ یو نے کہی ہے۔
ترجمان نے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے ان بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، جن کے مطابق امریکا کا دعوی ہے کہ چین وینزویلا کا تیل مارکیٹ قیمتوں پر خریدے گا،وینزویلا ایک خودمختار ریاست ہے اور اپنے تمام قدرتی وسائل اور معاشی سرگرمیوں پر مستقل اور مکمل خودمختاری رکھتی ہے۔
ادھرکینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ ہمیں توقع ہے کہ امریکا کینیڈا کی خودمختاری کا احترام کرے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل