Loading
پنجاب بھر میں بارش برسانے والا نیا موسمی سسٹم آج رات پاکستان میں داخل ہو جائے گا جس کے نتیجے میں مختلف اضلاع میں بارش کے امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بارش متوقع ہے۔ بارش کے اس سسٹم کے داخل ہونے سے سردی کی شدت میں اضافے کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یہ بارش برسانے والا سسٹم 3 فروری تک ملک کے مختلف حصوں پر اثر انداز رہے گا۔
لاہور کے موسم کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل