Saturday, January 31, 2026
 

راولپنڈی: مری روڈ پر چلتی جیپ میں اسٹنٹ کی ویڈیو وائرل، ٹک ٹاکر گرفتار 

 



راولپنڈی میں مری روڈ پر چلتی جیپ میں اسٹنٹ کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتار کرلیا گیا۔  ڈرائیور نے ٹک ٹاک پر اپنی ویڈیو گاڑی سے اتر کر ساتھ چلتے ہوئے بنائی، ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر وائرل کردی۔  ویڈیو میں ٹک ٹاکر کو چلتی جیپ سے اتر کر ساتھ چلتے دیکھا جا سکتا ہے، ٹک ٹاکر نے کمیٹی چوک کے قریب انتہائی خطرناک انداز اختیار کیا۔ ٹریفک پولیس  نے کہا کہ ملزم کی جیپ بھی تحویل میں لے لی، راولپنڈی گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ راولپنڈی میں مری روڈ پر بغیر ڈرائیور جیپ چلانے کی ویڈیو بنانے والا ٹک ٹاکر گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے کمیٹی چوک کے قریب چلتی جیپ سے اتر کر ساتھ چلتے ہوئے ویڈیو بنائی جو ٹک ٹاک پر وائرل ہوئی۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی ٹی او فرحان اسلم کی ہدایت پر ڈی ایس پی راجہ خرم نے ملزم کو… pic.twitter.com/6evIm2YiEW — Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) January 31, 2026  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل