Saturday, January 31, 2026
 

سندھ ہائیکورٹ: سانحہ گل پلازہ پر جوڈیشل کمیشن کیلئے صوبائی حکومت سے شرائط طلب

 



سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کے حوالے سے رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ داخلہ کے خط کے جواب میں مراسلہ جاری کردیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کمیشن کے قیام سے قبل صوبائی حکومت سے شرائطِ کار طلب کرلیں۔ چیف جسٹس کی ہدایت ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ ابتدائی مرحلے میں شرائط فراہم کریں۔ حکومت کی پیش کردہ شرائط سامنے آنے کے بعد کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لیے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل