Loading
شیراکوٹ میں ڈاکوؤں نے شہری سے 2 کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹ لی۔
پولیس کے مطابق اصغر نامی شخص رکشہ میں دو بیگوں میں بھاری رقم لے جا رہا تھا۔ دورانِ سفر دو ڈاکوؤں نے رکشہ کو روک کر بیگ چھیننے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اصغر شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد دونوں ڈاکو رقم سے بھرے بیگ لے کر فرار ہو گئے جبکہ زخمی اصغر کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق اصغر 2022 تولے چاندی فروخت کر کے واپس آ رہا تھا جس کی رقم دو بیگوں میں موجود تھی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل