Loading
پی آئی اے ریٹائرڈ ملازمین کی مشکلات کم نہ ہو سکیں جس میں ملازمین کو پینشن لینے کے لیے اب الگ سے نیا اکاؤنٹ کھلوانا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق نیا پینشن اکاؤنٹس کھلے گا تو پینشن ملے گی۔ اس فیصلے سے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی نے 16 ہزار سے زائد ریٹائرڈ ملازمین کو آگاہ کر دیا ہے۔
اس سے قبل پینشن ریٹائرڈ ملازمین کے کسی بھی اکاؤنٹ میں آرہی تھی تاہم اب ملازمین کی کم سے کم پینشن تین ہزار اور زیادہ سے زیادہ بارہ سے پندرہ ہزار روپے ہے۔ صدر پیپلز یونٹی پی آئی اے ہدایت الل کا کہنا ہے کہ پہلے پی آئی اے کوڑیوں کے دام فروخت کر دی اب ریٹائرڈ ملازمین کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔
ہدایت اللہ نے کہا کہ کوئی بھی کام آئین اور قانون کے تحت نہیں کیا جارہا۔ عدالت کے احکامات کی بھی پرواہ نہیں کی جارہی۔ نئے اکاؤنٹس کھولنے سے ملازمین کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل