Saturday, January 31, 2026
 

سندھ میں بدنام زمانہ تین کچے کے ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے

 



سندھ پولیس کا کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے، سندھ حکومت کی سرینڈرپالیسی کے تحت مزید تین ملزمان نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔  سکھرکے علاقے بیلو باگرجی سے تعلق رکھنے والے بدنام زمانہ ڈاکوؤں قلندر بخش جتوئی، بشیرجتوئی اور شفیق جتوئی نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے، ملزمان سنگین نوعیت کے مختلف  مقدمات میں مطلوب تھے۔  واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ، پنجاب فورسز کے کچے میں آپریشن کے دوران 8 ڈاکو ہلاک اور 15 زخمی ہوئے تھے۔ سرحدی کچہ میں جاری آپریشن نے ڈاکوؤں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے جس کے باعث ڈاکو خوفزدہ ہو کر سرنڈر کررہے ہیں۔  ایک روز قبل بھی شر، لوند ، انڈھڑ، کوش گینگ و دیگر جرائم پیشہ گینگسٹرز سمیت ڈاکو گروپ کے 180 سے زائد ڈاکوئوں نے ہتھیار ڈالے تھے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل