Saturday, January 31, 2026
 

میگا مالیاتی اسکینڈل، ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلمپنٹ اتھارٹی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

 



راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میگا  مالیاتی سکینڈل کے آفٹر شاکس سامنے آگے چیف سیکرٹری پنجاب نے ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلمپنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضی کو عہدے سے ہٹا دیاکمشنر راولپنڈی عامر خٹک کو ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن  میں کنزہ مرتضی کو  ڈائریکٹر جنرل بارانی ایریا ڈویلپمنٹ ایجنسی آباد  تعنیات  کردیا گیا۔ کنزہ مرتضی کے دور میں آر ڈی اے کی تاریخ کا دو ارب سے زائد کا میگا مالیاتی سکینڈل سامنے آیا۔نیب نے ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضی سات  سابق ڈی جی آر ڈی اے دیگر افسران سمیت 48 افراد کی جائیدادوں کی لاہور۔ کراچی ۔ملیر۔گوادر ۔راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور سی ڈی اے سے تفصیلات بھی طلب کررکھی ہیں۔ آر ڈی اے مالیاتی اسکینڈل پر چیف سیکرٹری کی قائم۔فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی کی  تاحال رپورٹ سامنے نہ آسکی۔ نیب  آرڈی سے مالیاتی اسکینڈل میں  اہم پیش رفت کر چکا، دو افراد جیل جاچکے، ایک پلی بارگین کرچکا آر ڈی اے آفیشل اکاؤنٹ سے دو ارب سے زائد مالیت کی رقوم سی ڈی آر کے ذریعے ٹرانسفر کی گئیں ہیں جبکہ کنٹریکٹر سیکورٹی ڈپازٹ اکاؤنٹ سے  بھی  دیگر اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کی گئیں۔ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنٹرولڈ ایریا میں اس وقت 143 غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیمیں کام کررہی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل