Saturday, January 31, 2026
 

بدنام زمانہ جنسی اسکینڈل؛ میئر ظہران ممدانی کی بھارتی والدہ کا نام بھی شامل

 



امریکی محکمۂ انصاف نے ایک بار پھر بدنام زمانہ جنسی اسکینڈل جیفری ایپسٹین سے متعلقہ 3 ملیں سے زائد صفحات، 2 ہزار ویڈیوز اور پونے دو لاکھ تصاویر پر مشتمل دستاویزات عام کردیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس نئی جاری شدہ دستاویزات میں 21 اکتوبر 2009 کی ایک ای میل بھی شامل ہے جو معروف ہالی وڈ شخصیت پیگی سیگل نے جیفری ایپسٹین کو بھیجی تھی۔ اس ای میل میں بتایا گیا تھا کہ گِسلیئن میکسویل کے نیویارک ٹاؤن ہاؤس میں ایک فلم کی آفٹر پارٹی سے ابھی ابھی باہر نکلا ہے۔ جس میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن، ایمیزون کے سی ای او جیف بیزوس اور فلم ڈائریکٹر میرا نائر بھی موجود تھیں۔ یاد رہے کہ میرا نائر مقبول ہالی وڈ فلم ساز ہیں جنہوں نے 2009 میں “Amelia” نامی فلم بنائی تھی، جس میں ہلیری سوئینک نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ فلم ساز و ہدیاتکار میرا نائر نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی کی والدہ ہیں جس کی وجہ سے اس معاملے نے عالمی سطح پر سیاسی بھی توجہ حاصل کی ہے۔ البتہ ان دستاویزات میں ظہران ممدانی کی بھارتی والدہ میرا نائر یا کسی اور شخص پر کسی قسم کے جرم یا غیر قانونی سرگرمی کا الزام نہیں لگایا گیا۔ امریکی محکمۂ انصاف نے بھی واضح کیا ہے کہ ان ناموں کا فہرست میں شامل ہونا کسی جرم کی نشاندہی نہیں کرتا۔ ایپسٹین فائلز کی نئی دستاویز میں ایلون مسک، پرنس اینڈریو، ہاورڈ لوٹنِک جیسے نام بھی سامنے آئے ہیں جن کے ایپسٹین سے دوستانا یا پیشہ ورانہ روابط دکھائے گئے ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل