Saturday, January 31, 2026
 

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیکر سیریز جیت لی

 



دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو  90 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم 199 رنز کے تعاقب میں 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ میتھیو شارٹ 27، کپتان مچل مارش 18، زیویئر بارٹلیٹ 10، جوش انگلس 5، ٹریوس ہیڈ 4، میتھیو کونمین 2، میٹ رینشا 2، کُوپر کونولی 1 جبکہ شان ایبٹ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ ایڈم زیمپا 3 کے انفرادی اسکور پر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور شاداب خان نے 3، 3، عثمان طارق نے 2 اور محمد نواز اور صائم ایوب نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ اوورز میں 198 رنز اسکور کیے تھے۔ پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان علی آغا 76 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ عثمان خان 53، صائم ایوب 23، صاحبزادہ فرحان 5 اور بابر اعظم 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شاداب خان 28 اور محمد نواز 9 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زیمپا، کُوپر کونولی، میتھیو کونمین، شان ایبٹ اور زیویئر بارٹلیٹ نے 1، 1 وکٹ حاصل۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل