Loading
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ہنگامی دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے جہاں انہیں فتنہ الہندوستان کے حالیہ دہشت گرد حملوں اور سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کور ہیڈ کواٹرز کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہیں فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد حملوں اور سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور کورکمانڈر بلوچستان بھی شریک تھے۔ وزیر داخلہ نے سیکیورٹی فورسز کی فتنہ الہندوستان کے خلاف بروقت اور موثر کارروائی کو سراہا۔
وزیر داخلہ نے دہشتگرد حملوں میں شہید ہونے والے اہلکاروں اور شہریوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ شہداء نے اپنی جانیں قربان کر کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل