Saturday, January 31, 2026
 

‏صدر مملکت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب کرلیے

 



‏صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب کرلیے۔ صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس مورخہ 2 فروری، 2026 بروز پیر شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔ صدر مملکت نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہو طلب کیا ہے۔ قومی اسمبلی کا 2 فروری 2026 کو ہونے والا اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 24 واں اجلاس ہوگا۔ ‏صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس مورخہ 2 فروری، 2026 بروز پیر شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔ صدر مملکت نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہو طلب کیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل