Sunday, February 01, 2026
 

لاڑکانہ میں غیر قانونی بس اسٹینڈز شہر سے باہر منتقل

 



سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کے احکامات پر غیر قانونی بس اسٹینڈز لاڑکانہ شہر سے باہر منتقل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں نشاندہی پر لاڑکانہ میں غیر قانونی بس اسٹینڈز اور بکنگ پوائنٹس کے خلاف کارروائی کی گئی۔ سینئر وزیر شرجیل انعام ميمڻ نے معاملے کی سنگینی کو فوراً نوٹس میں لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری کارروائی کی ہدایت دی۔ ضلع انتظامیہ اور ڈی آر ٹی اے نے لاڑکانہ شہر کے اندر قائم غیر قانونی اسٹینڈز اور بکنگ پوائنٹس کو ہٹا کر شہر کے باہر منتقل کر دیا۔ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی یقینی بنانا سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ کارروائی کے دوران پانچ بڑی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے اسٹینڈز بھی سیل کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے اس بات کو یقینی بنایا کہ شہر کے اندر کوئی گاڑی غیر قانونی طور پر نہ چلے اور عوام کو دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔  شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کو ہدایت دی ہے کہ متعلقہ حکام کے ذریعے نگرانی جاری رکھی جائے تاکہ کوئی بھی بس یا کوچ شہر کے اندر داخل ہونے کی کوشش نہ کرے۔   مزید برآں محکمہ ٹرانسپورٹ اور دیگر حکام کی جانب سے خصوصی چیکنگ اور نگرانی کا سلسلہ بھی جاری ہے تاکہ غیر قانونی اسٹینڈز کے دوبارہ قیام کو روکا جا سکے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل