Loading
ٹک ٹاکر ندیم مبارک اور رجب بٹ کی پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری داخلہ ایف آئی اے، ڈی جی امیگریشن کونوٹس جاری کردیے۔
ٹک ٹاکر ندیم مبارک اور رجب بٹ کی پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا سیکرٹری داخلہ ایف آئی اے، ڈی جی امیگریشن کونوٹس جاری، جواب طلب،درخواستگزاران کی جانب سے بیرسٹر راجہ قدیر جنجوعہ اور احد کھوکھرایڈووکیٹ عدالت پیش https://t.co/lk4svrvJ2h
— Hussain Ahmed Ch (@HussainAhmedCh8) February 4, 2026
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹک ٹاکر ندیم مبارک عرف نانی والا اور رجب بٹ کی پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس محمد اعظم خان نے رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواستگزاران کی جانب سے بیرسٹر راجہ قدیر جنجوعہ اور احد کھوکھرایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔
درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی کہ نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالا جائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری داخلہ ایف آئی اے، و دیگر فریقین کونوٹس جاری جاری کردیے، عدالت نے ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کو بھی نوٹس جاری کردیا۔
عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل