Loading
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں سیزن کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ ریٹین کیے جانے والے کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات جاری کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
اسلام اباد یونائیٹڈ نے کپتان شاداب خان کو سات کروڑ روپے میں ریٹین کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہیں پلاٹنیم کیٹیگری میں یہ معاوضہ ادا کیا جائے گا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے سلور کیٹیگری میں اندریس غوث کو ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے میں ریٹین کیا ہے۔
گولڈ کیٹیگری میں سلمان ارشاد کو ایک کروڑ بیس لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔
???? Here you go!!
First Auction - Here are the retention amounts in PKR@76Shadabkhan - 7.0 Crore@Gousie08 - 1.4 Crore@Salman150kph - 1.2 Crore
Stay Tuned For More Big News!! ????#UnitedWeWin #SherusRetained #DimaghSe #NewEra pic.twitter.com/7CqhW9AQ1T
— Islamabad United (@IsbUnited) February 4, 2026
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل منتظمین کی جانب سے کسی بھی کیٹیگری کے لیے زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم کوئی بجٹ مختص نہیں کیا گیا۔
یہ فرنچائزز پر منحصر ہے کہ وہ کس قیمت میں کھلاڑی سے معاہدہ کرتے ہیں تاہم انہیں مجموعی بجٹ کے اندر ہی اپنی ٹیم منتخب کرنی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل