Saturday, February 14, 2026
 

وزیراعظم سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ

 



وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، جس میں انہوں نے ملکی سیکیورٹی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق  ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا جب کہ اسلام آباد کی موجودہ صورت حال پر بھی تفصیل سے بات چیت کی۔ وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ اسلام آباد میں سیکیورٹی کی صورت حال اور دیگر معاملات کو نہایت احسن انداز سے حل کیا جائے۔ ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی کے جلد سری لنکا کا دورہ کرنے سے متعلق بھی بات چیت ہوئی، جس میں وہ سری لنکن صدر کو وزیراعظم کا خصوصی پیغام بھی پہنچائیں گے۔ https://img.express.pk/media/videos/mohsin naqvi met shehbaz sharif.mp4

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل