Loading
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آسٹریا کے دورے میں میزبان ملک کے ساتھ ہماری توجہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون پر مرکوز رہے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تاریخ، ثقافت اور عالمی سفارت کاری کے شہر ویانا میں پہنچ گئے ہیں جہاں پاکستان اور آسٹریا کے درمیان دوستی کے بندھن کو مزید مضبوط کرنے کے لیے چانسلر کرسچن اسٹاکر کے ساتھ اپنی ملاقات کا منتظر ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون پر مرکوز رہے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی، اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم کے ساتھ بھی بات چیت کا خواں ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی صنعتی ترقی کی تنظیم کی قیادت کے ساتھ پرامن جوہری توانائی، انسداد منشیات اور جرائم پر قابو پانے، پائیدار صنعتی ترقی اور مشترکہ پیش رفت میں اپنے تعاون کو گہرا کرنے کے لیے بھی دلچسپی رکھتا ہوں۔
Wheels down ???? in Vienna, a city of history, culture and global diplomacy.
I look forward to my meeting with Chancellor Christian Stocker @_CStocker to further strengthen the bonds of friendship between Pakistan and Austria. Our focus shall be on Trade, investment and economic…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) February 15, 2026
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور دیگر کے ہمراہ ویانا پہنچے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف پاکستان آسٹریا بزنس فورم کے اجلاس کی صدارت کریں گے اور ویانا میں کثیرالجہتی تنظیموں کے دفاتر کے دورے بھی کریں گے۔
دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم کے دورہ آسٹریا کے دوران دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر مذاکرات ہوں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل