Monday, February 16, 2026
 

کےپی میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان

 



کےپی کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور بالائی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختون خوا کے جنوبی اضلاع میں ٹانک، بنوں، لکی مروت، جنوبی اور شمالی وزیرستان، کرم اور اورکزئی کے اضلاع میں گرج چمک اور تیز ہواوُں  کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ خیبر پختون خوا کے جنوبی بالائی اضلاع  میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔ پشاور شہر کا کم سے کم درجہ 7 ڈگری سینٹی گریڈ ہوا میں نمی کا تناسب 29 ریکارڈ ہوا ہے۔ پخیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں آج رات سے منگل کے روز تک  گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی بھی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل