Monday, February 16, 2026
 

کراچی: لیتھیم بیٹریز کی موجودگی کی وجہ سے شو روم  سیل کردیا گیا

 



سندھ ہائی کورٹ میں کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی جانب سے آفس اور شو روم سیل کیے جانے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ وکیل سی بی سی نے مؤقف اختیار کیا کہ شو روم میں لیتھیم بیٹریز کی موجودگی کی وجہ سے سیل کیا گیا، سانحہ گل پلازہ کے بعد ممکنہ حادثات کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ لیتھیم بیٹریز سولر پاور جنریشن اور الیکٹریکل وہیکلز میں استعمال ہوتی ہیں، ہر دوسرے گھر میں لیتھیم بیٹریز موجود ہیں، کیا سی بی سی تمام گھروں کو سیل کرے گی؟ عدالت نے ریمارکس دیے کہ جہاں دو لوگوں کا جھگڑا ہے وہاں جگہ سیل کر دی، عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کے دفاتر یا شو روم کے علاوہ کتنی دکانیں سیل کی ہیں؟ وکیل سی بی سی نے کہا کہ دیگر جگہوں کے معاملات عدالت میں زیر سماعت ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ عجیب منطق ہے جگہ سیل کر دی اب بیٹری نہیں پھٹے گی، اگر اتنا ہی خیال تھا تو بیٹریاں کسی محفوظ مقام پر منتقل کرتے، یہ کیا طریقہ ہے کہ کسی کا کاروبار بند کر دو۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل