Loading
کراچی میں شہرقائد کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری کی واردات سامنے آ گئی، جیولری شاپ کی دیوار توڑ کر 30 کروڑ روپے کا سونا لوٹ لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق نامعلوم ملزمان 606 تولے سونا اور 25 لاکھ روپے کے ہیرے لے اڑے، واردات ڈسٹرکٹ ویسٹ کے اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود میں معروف جیولری شاپ پر کی گئی۔
متاثرہ تاجر ایوب خان نے واردات کا مقدمہ اقبال مارکیٹ تھانے میں درج کرا دیا، جیولر ایوب خان کے مطابق 12 تاریخ کی شب جیولری شاپ معمول کے مطابق بند تھی۔
14 تاریخ کی صبح کاریگروں نے دکان کھولی تو باکس خالی نکلے، دکان کے پیچھے جا کر دیکھا تو دیوار ٹوٹی ہوئی تھی۔
متاثرہ تاجر کے مطابق ذاتی سونے سے بنا ہوا 7 ہزار 64 گرام سامان غائب تھا جبکہ کچھ ہیرے اور دیگر سامان بھی غائب تھا جس کی مالیت 25 لاکھ روپے بنتی ہے، پولیس کی جانب سے مقدمے کے اندراج کے بعد تفتیش شروع کر دی گئی۔
جیولری شاپ میں واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سب سے پہلے ایکسپریس نیوز پر سامنے آئی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو دیوار توڑ کر جیولری شاپ میں داخل ہوتے اور متعدد کوششوں کے بعد اندر داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
https://img.express.pk/media/videos/WhatsApp Video 2026-02-16 at 1-59-17 PM.mp4
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل