Loading
خیبر کے علاقے باڑہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں راہ گیر خاتون جاں بحق ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے ڈی پی او وقار احمد نے بتایا ہے کہ دھماکا خیبر میں تھانہ باڑہ کے علاقے کڑپہ میں ہوا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پہنچ گئیں اور واقعہ کی تفتیش شروع کردی، دھماکے میں ایک راہگیر خاتون جاں بحق ہوئی ہے۔
اطلاعات ہیں کہ دہشت گردوں کا بارودی سرنگ کے ذریعے نشانہ سیکیورٹی فورسز تھیں تاہم راہ گیر خاتون زد میں آگئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل