Loading
جنوبی چھاونی کے علاقے میں دو سگی بہنوں کو تین ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس نے لڑکیوں کی والدہ کے بیان پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، مدعیہ کے بیان کے مطابق ملزمان رشتے دکھانے کا بہانہ بنا کر دونوں بہنوں کو گھر سے لیکر گئے تھے۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان جان محمد، بلال اور خرم نے نشہ آور چیز پلا کر بیٹیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے زیادتی کی ویڈیو بنا کر خاموش رہنے کی دھمکی دی۔
پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل