Monday, February 16, 2026
 

عمران خان کو کوئی جان لیوا بیماری لاحق ہوئی تو بیرون ملک بھجوایا جاسکتا ہے، دانیال چوہدری

 



وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے اطلاعات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کو اگر کوئی جان لیوا بیماری لاحق ہوئی زندگی بچانے کے لیے بیرون ملک بھجوایا جاسکتا ہے ورنہ نہیں۔ میڈیا سے گفت گو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ڈیل کے حوالے سے کوئی بات چیت ہوئی تو پارلیمانی قوتوں سے ہوگی، بانی پی ٹی آئی کو بیرون ملک بھجوانے پر بہت سوال ہوئے، ایک ہی صورت ہے، قانونی شہادت کے بنیاد پر اگر کوئی ایسی جان لیوا بیماری لاحق ہو تو زندگی بچانے کے لیے بیرون ملک بھجوایا جاسکتا ہے ورنہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے علاج کے حوالے سے واضح ہے جو علاج ضروری ہے وہ میسر ہے اور آئندہ بھی میسر ہوگا، حکومت علاج کے معاملے میں انتہائی سنجیدہ ہے، ان کے سے متعلق پروپیگنڈا جھوٹ نکلا، عمران خان کو جیل میں قانون کے مطابق تمام سہولیات میسر ہیں، ان سے متعلق میڈیکل بورڈ کی تمام سفارشات پر عمل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر بانی کے حواریوں کا ’’پیڈ پروپیگنڈا‘‘جاری ہے، ڈیل اور ڈھیل کے خواہش مند وہ پہلے دن سے ہیں، وہ ہمیشہ بے ساکھیاں ڈھونڈتے ہیں، بات چیت کے لیے تیار ہیں تو وہ پارلیمانی راستہ ہی ہے، بلیک میلنگ قبول نہیں، دھرنے احتجاج کے علاوہ ان کی کوئی ترجیحات نہیں، یہ ملک اور سیاست کے لیے کچھ نہیں کرتے انہیں ریلیف نہیں ملے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل