Monday, February 16, 2026
 

سندھ میں گاڑی مالکان کے لیے بڑی خوشخبری

 



سندھ میں اب گاڑی مالکان اپنے قومی شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ گاڑی کی نمبر پلیٹ کے مالک ہوں گے۔ محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے شناختی کارڈ کی بنیاد پر گاڑیوں کی نمبر پلیٹس سے متعلق پراونشل موٹر وہیکل کے ترمیمی ایکٹ 2024 نافذ کر دیا۔ ترجمان کے مطابق قومی شناختی کارڈ پر مشتمل گاڑیوں کی دو نئی نمبر سیریز بھی جاری کر دی گئیں۔ محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ نے توثیق کر دی۔ ایکٹ کے تحت گاڑی مالکان قومی شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ پرانی نمبر پلیٹ کو دوسری خریدی گئی گاڑی پر بھی لگا سکیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل