Loading
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف بھارت کی جیت پر بالی ووڈ اسٹارز کا ردعمل وائرل ہوگیا۔
بھارت نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
فتح کے بعد متعدد بالی ووڈ شخصیات نے سوشل میڈیا پر بھارتی ٹیم کو مبارکباد دی۔
بالی ووڈ اداکاروں اجے دیوگن، ارجن رامپال، انوپم کھیر، انیل کپور سمیت دیگر شخصیات نے بھارتی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔
View this post on Instagram
اجے دیوگن نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا ’یہ شاندار ٹیم جیت کو بالکل آسان بنا دیتی ہے۔ کیا کھیلا ہے‘۔
اداکار ارجن رامپال نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’کام تمام! سپر 8 میں پہنچنے کے لیے زبردست کارکردگی، مین اِن بلیو کو مبارکباد، ہم آپ سے محبت کرتے ہیں‘۔
اداکار انوپم کھیر نے میچ کے اختتامی لمحات کی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ قہقہے لگاتے اور نعرے لگاتے سنے گئے۔
View this post on Instagram
انیل کپور نے بھارتی ٹیم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’اور ایسے کیا جاتا ہے! بھارتی ٹیم پر فخر ہے‘۔
اداکار وویک اوبرائے نے ٹوئٹ کیا کہ یہ موقع بھی گیا! ایشان کشن کے 40 گیندوں پر شاندار 77 رنز اور جسپریت بمراہ اور ہاردک پانڈیا کی ابتدائی وکٹیں شاندار رہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل