Loading
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج ابوظہبی میں ابوظہبی کے نائب حکمران اور متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا، خصوصاً اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری اور سیکیورٹی کے شعبوں پر توجہ دی گئی۔ اس موقع پر علاقائی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے مسلسل رابطہ اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کی معیشت اور سیکیورٹی کیلئے متحدہ عرب امارات کی جانب سے گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری سرمایہ کاری اور مسلسل تعاون پر حکومت امارات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعاون دونوں برادر ممالک کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، انہوں نے پاکستان کی اقتصادی و سماجی ترقی کے فروغ میں اماراتی قیادت کے تعمیری کردار کو سراہا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کی سیکیورٹی اور استحکام پاکستان کی اپنی سیکیورٹی کا لازمی حصہ ہے، دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تاریخی تعلقات اور مضبوط اسٹریٹجک شراکت داری موجود ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اس شراکت داری کو تمام شعبوں میں مزید مضبوط بنانے کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھے گا تاکہ دونوں برادر عوام کے مفادات کا تحفظ ہو اور خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ ملے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل