Monday, February 16, 2026
 

زمبابوے کے کپتان سکندر رضا کا بڑا بیان!

 



زمبابوے کے کپتان سکندر رضا کہتے ہیں کہ اگر اب ٹیم سے کوئی غلطی ہوئی تو اب تک حاصل ہونے والی فتوحات بے معنی ہوجائیں گی۔ زمبابوے کی ٹیم ایونٹ میں اپنے ابتدائی دو میچز کولمبو میں کھیلنے کے بعد آخری دو میچز پالیکیلے میں کھیلے گی۔ زمبابوے کا آئرلینڈ کے خلاف اس ہی پچ پر ہوگا جس پر پیر کے روز سری لنکا اور آسٹریلیا کا مقابلہ شیڈول ہے۔ پیر کے روز پری میچ بریفنگ میں سکندر رضا کا کہنا تھا کہ سری لنکا اور آسٹریلیا کے میچ کے بعد سلیکشن سے متعلق صورتحال مزید واضح ہوگی۔ وکٹ، گراؤنڈ کی اونچائی اور گیند کے گراؤنڈ میں حرکت سے متعلق چیلنجز کو سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ درست کمبینیشن بنانے کے لیے ٹیم کو بہت وقت لگا ہے۔ ہم اس سفر میں گزشتہ 18 ماہ سے ہیں، اس دوران مختلف کمبینیشن آزمائے اور جب ہمیں وہ کمبینیشن ملا جس کے متعلق ٹیم کا خیال تھا کہ وہ ان کنڈیشنز میں مدد دے گا تو اس کے ساتھ ہم پچھلے نو ماہ سے چل رہے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل