Monday, February 16, 2026
 

بینک افسر نے لاکرز میں رکھے لوگوں کا کروڑوں روپے مالیت کا سونا جوئے میں اُڑا دیا

 



بھارتی شہر بنگلورو میں ایک بینک کے ڈپٹی منیجر کو لاکرز میں رکھے صارفین کا سونا چرانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نے لاکرز کے مالکان کی اجازت کے بغیر کروڑوں روپے مالیت کا سونا نکال کر ایک نجی فنانس کمپنی کے پاس گروی رکھواکر بڑی رقم ادھارلی۔ بعد ازاں بینک آفیسر نے اس پر فنانس کمپنی سے حاصل ہونے والے اس رقم کو آن لائن جوئے اور بیٹنگ میں خرچ کرنا شروع کر دیا لیکن آڈٹ کے دوران پکڑا گیا۔ جس پر بینک کے چیف منیجر نے پولیس اسٹیشن میں باقاعدہ شکایت درج کرائی کہ مذکورہ آفیسر نے 2 ہزار 780 گرام سونا چرایا جس کی مالیت تقریباً ساڑھے تین کروڑ بھارتی روپے بنتی ہے۔ پولیس نے تفتیش کے دوران اب تک ملزم سے تقریباً 700 گرام سونا برآمد کر لیا گیا ہے، جبکہ باقی سونا واپس لینے کے لیے کارروائی جاری ہے۔ بینک حکام کا کہنا ہے کہ جن فنانس کمپنیوں کے پاس سونا رکھا گیا تھا وہ مکمل تعاون نہیں کر رہیں۔ جس کے باعث عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ اس بات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ آیا اس واردات میں کوئی اور فرد یا ادارہ ملوث تو نہیں۔    

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل