Tuesday, February 17, 2026
 

پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری

 



سابق وزیراعظم عمران خان کے علاج اور رہائی کے لیے پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری ہے۔ دھرنا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں دو مقامات پر جاری ہے۔ پارلیمنٹ کے احاطے میں دیے جانے والے دھرنے کی قیادت قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی کر رہے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس، پانچواں دن اور دھرنا جاری- pic.twitter.com/fd88uzb69g — Barrister Gohar Khan (@BarristerGohar) February 17, 2026 سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان، اسد قیصر و سینیٹرز پارلیمنٹ دھرنے میں موجود ہیں۔ خیبر پختونخوا ہاؤس کے مرکزی دروازے پر بھی دھرنا جاری ہے جبکہ قیدیوں کی مزید وینیں پہنچا دی گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے پی ہاؤس دھرنے میں موجود ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل