Tuesday, February 17, 2026
 

عدالت نے علیمہ خان کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا

 



26 نومبر احتجاج کیس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا۔ 26 نومبر تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں نامزد ملزمہ علیمہ خان ایک بار پھر عدالت میں پیش نہ ہو سکیں جس پر انسداد دہشت گردی عدالت نے 12 ویں مرتبہ اُن کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ انہیں گرفتار کر کے کل عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت کل بدھ 18 فروری تک ملتوی کر دی، جبکہ کیس کے دونوں آخری گواہان، تفتیشی افسران کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل