Loading
مشہور زمانہ فلم گاڈ فادر کے اداکار رابرٹ ڈیوول انتقال کرگئے، لیجنڈری اداکار نے فلم میں مافیا وکیل کا کردار ادا کیا تھا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق گاڈ فادر اور اپوکالیپس ناؤ میں اپنے کرداروں کی وجہ سے شہرت پانے والے معروف اداکار رابرٹ ڈیوول 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ لیجنڈری اداکار کی اہلیہ لوسیانا ڈیوول نے ان کی موت کی تصدیق گزشتہ روز کی۔
انہوں نے ایک پوسٹ میں لکھا کہ کل میں نے اپنے شوہر، ایک اچھے دوست، اور اپنے وقت کے عظیم اداکاروں میں سے ایک کو الوداع کہا، ان کی موت گھر میں ہی ہوئی۔
شہرت سے دور رہنے والے رابرٹ ڈیوول نے بہترین اداکار کے لیے آسکر ایوارڈ بھی جیتا جب کہ وہ 6 بار دیگر کیٹیگریز میں بھی نامزد ہوئے تھے۔
اپنے 6 دہائیوں پر محیط کیریئر کے دوران، انہوں نے مرکزی اور ضمنی کردار دونوں میں شاندار اداکاری کی، اور بالآخر ہدایت کار بھی بنے۔
لوسیانا ڈیوول نے کہا کہ دنیا کے لیے، وہ ایک آسکر جیتنے والے اداکار، ہدایت کار، اور مصنف تھے لیکن میرے لیے وہ سب کچھ تھے۔
یاد رہے کہ رابرٹ ڈیوول نے 1983 میں ’ٹینڈر مرسیز‘ میں ایک زوال پذیر کنٹری گلوکار کا کردار ادا کر کے آسکر جیتا تھا جب کہ ان کو آخری فلم کے لیے بھی آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا جو انہیں نہیں مل سکی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل