Thursday, April 16, 2026
 

کراچی میں پولیس مقابلہ، ایک زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار

 



شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے میں اقبال مارکیٹ پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران زخمی حالت میں گرفتار ملزم محمد ارشد عرف کے ٹو کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ دوسرے گرفتار ملزم انس کو مزید تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقدی اور ایک موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ حکام کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ان کے جرائم کا ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل