Loading
پاکستان کی آٹوموبائل صنعت آئندہ برسوں میں سب سے بڑی تبدیلی کے دہانے پرکھڑی ہے جہاں الیکٹرک اور ہائبرڈگاڑیوں کی تیزی سے بڑھتی آمد روایتی پٹرول گاڑیوں کی جگہ لینے کی جانب اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔
صنعتی اعدادوشمارکے مطابق جون سے دسمبر2026کے درمیان پاکستانی مارکیٹ میں 23 نئی گاڑیاں متعارف کرائے جانے کاامکان ہے جن میں سے 20 گاڑیاں کسی نہ کسی شکل میں برقی ٹیکنالوجی سے لیس ہونگی۔
87 فیصد نئی گاڑیاں الیکٹرک، ہائبرڈ یارینج ایکسٹینڈڈ ٹیکنالوجی پر مشتمل ہونگی۔
ماہرین کے مطابق پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ میں چین کی بڑی کمپنیاں مقامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر اپنی موجودگی کوتیزی سے وسعت دے رہی ہیں۔
آٹو انڈسٹری کے ماہر شفیق احمد شیخ کے مطابق یہ تبدیلی آٹو انڈسٹری ڈیولپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی2021-26 کے تحت شروع ہوئی۔
متوقع آٹو پالیسی 2026-31 میں مزیدتیزی اختیارکریگی،حکومت درآمدی تیل اور ایل این جی پر انحصارکم کرنے کیلیے ٹرانسپورٹ سیکٹرکی تدریجی برقی کاری کو فروغ دے رہی ہے،جس سے سالانہ تقریباً 4.5 ارب ڈالر کی بچت متوقع ہے۔
حکومت کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں کیلیے مختلف مراعات بھی دی جا رہی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل