Loading
شہر قائد کے کورنگی میں خواتین نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی، کورنگی نمبر 6 مارکیٹ کے قریب دکان میں ڈکیتی کی نیت سے آئے ملزمان خواتین کی جانب سے مزاحمت پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق 4 مسلح ڈاکو کورنگی نمبر 6 میں واقع مارکیٹ میں کاسمیٹک کی دکان میں داخل ہوئے ، دکان میں خواتین خریدار بھی موجود تھیں۔
خواتین نے ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوگئے ،دکان میں خواتین کے ہمراہ بچے بھی تھے ، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واردات کی اطلاع پر عوامی کالونی تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی اور ڈاکوؤں کا پیچھا بھی کیا۔
ایس ایچ او تھانہ عوامی کالونی عدنان بخاری کا کہنا ہے کہ ملزمان دکاندار اور خریداروں کو بنا لوٹے فرار ہوگئے فرار ملزم کی تلاش جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل