Loading
شہر قائد کے علاقے موچکو میں ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔حادثہ ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے کے سبب پیش آیا۔
ایس ایچ او موچکو سہیل فاروق نے بتایا کہ موچکو کی حدود میں بلدیہ رئیس گوٹھ کے قریب ٹرالر نے موٹر سائیکل کوٹکر ماردی ۔
ٹریفک حادثہ موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسیکو اہلکاروں نے جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی خاتون ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ جاں بحق شخص کی شناخت 40 سالہ عرفان ولد فیض محمد اور شدید زخمی خاتون کی شناخت 35 سالہ شکیلہ زوجہ عرفان سے ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی ہیں۔ پولیس نے حادثہ کے ذمہ دار ڈرائیور نذر محمد کو حراست میں لیکر ٹرالر قبصہ میں لے لیا ہے۔پولیس حادثہ کی تحقیقات کررہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل