Loading
شہباز شریف نے جدہ میں محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ٹوئٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے پیارے بھائی ولی عہد سے ملاقات انتہائی خوشگوار رہی۔
وزیراعظم نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا اور ولی عہد کی مدبرانہ قیادت میں سعودی عرب کے صبر و تحمل کو سراہا۔
انہوں نے ملاقات کے دوران پاکستان کی جانب سے امن کے لیے کی جانے والی حالیہ سفارتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif meets Crown Prince and Prime Minister of Kingdom of Saudi Arabia, Prince Mohammed bin Salman bin Abdulaziz Al-Saud in Jeddah. 15 April, 2026. pic.twitter.com/1LxTVjwHDj
— Prime Minister's Office (@PakPMO) April 15, 2026
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور تاریخی امن مذاکرات میں پاکستان نے سہولت کاری کا کردار ادا کیا اور ملک خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہے۔
وزیراعظم نے پاکستان کی مخلصانہ امن کوششوں کی حمایت پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان منفرد دفاعی اور سیکیورٹی تعلقات کو بھی اجاگر کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے اپنی پائیدار شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل