Tuesday, February 17, 2026
 

خیبرپختونخوا پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی کی بڑی کامیابی، انتہائی مطلوب سمیت 3 دہشتگرد جہنم واصل

 



خیبرپختونخوا پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی نے بڑی کامیابی میں انتہائی مطلوب سمیت 3 دہشتگرد جہنم واصل کردیے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک کیے گئے دہشتگرد انتہائی مطلوب تھے، پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی کا یہ مشترکہ آپریشن کبل گرام کے دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جہنم واصل ہونے والے دہشتگردوں میں نور اسلام شامل تھا جس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی اور وہ فتنہ الخوارج کا سرغنہ تھا۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ ایک دہشتگرد نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں پولیس کے تین اہلکار مقبول احمد، فدا حسین اور سعید الرحمان جام شہادت نوش کر گئے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق کبل گرام میں دہشتگردوں کی موجودگی اس بات کی تصدیق ہے کہ یہ کسی بڑی دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق یہ ٹارگٹڈ آپریشن انسدادِ دہشتگردی کی حکمتِ عملی میں ایک اہم پیش رفت ہے جس نے فتنہ الخوارج کے منظم نیٹ ورک کو مؤثر انداز میں کمزور کر دیا۔ دفاعی ماہرین کے مطابق یہ دہشتگرد گروہ ماضی میں چینی باشندوں پر ہونے والے حملوں میں بھی ملوث تھا، دفاعی ماہرین کے مطابق شہید جوانوں کی قربانی قومی سلامتی کے تحفظ کی روشن مثال اور دہشتگردی کے خلاف ریاست کے غیر متزلزل عزم کا عملی ثبوت ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل