Loading
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم رمضان کو ملک بھر میں سرکاری و نجی بینکس کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یکم رمضان المبارک بمطابق 1447 ہجری کو زکوٰۃ کٹوتی کی وجہ سے ملک بھر کے بینکس میں عوامی لین دین بند رہے گی اور تعطیل ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام بینکس، ترقیاتی مالی ادارے، مائیکروفنانس بینک بھی مذکورہ تاریخ کو عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے۔
اسٹیٹ بینک ترجمان کے مطابق بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں، مائیکروفنانس بینکوں کے تمام ملازمین بینک تعطیل کے موقع پر حسبِ معمول دفاتر میں حاضر ہوں گے جبکہ عوامی لین دین کا کام کرنے والوں کی چھٹی ہوگی۔
واضح رہے کہ رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس کل بروز بدھ پشاور میں ہوگا جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔
زونل کمیٹیاں چاند کی شہادتیں جمع کر کے مرکزی کمیٹی کو بمعہ ثبوت ارسال کریں گی اور پھر چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مشاورت کے بعد چاند سے متعلق باضابطہ اعلان کریں گے۔
رواں سال زکوۃ کا نصاب کتنا مقرر کیا گیا ہے؟
رواں سال کیلیے حکومت نے زکوۃ کا نصاب 5 لاکھ 3 ہزار 529 روپے مقرر کردیا جو گزشتہ برس سے تقریباً 3 گنا زیادہ ہے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق یکم رمضان کو تمام سیونگ بینکس، پرافٹ اینڈ لاس اکاؤنٹس سے مقررہ حد سے زیادہ رقم پر فارمولے کے تحت زکوۃ کی کٹوتی ہوگی اور یہ رقم اسٹیٹ بینک میں موجود سینٹرل زکوٰۃ اکاؤنٹ میں جمع کرائی جائے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل