Loading
قومی ہاکی ٹیم پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے بعد آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچ گئی تاہم پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کوئی نمائندہ کھلاڑیوں کے لیے ایئرپورٹ نہ پہنچا، قومی کپتان نے ٹیم مینجمنٹ کے خلاف بغاوت کا اعلان کر دیا۔
لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان قومی ہاکی ٹیم عماد شکیل بٹ نے کھلاڑیوں کے ہمراہ ٹیم مینجمنٹ کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ٹیم مینجمٹ کے ساتھ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ نہیں کھیلیں گے۔
کپتان قومی ہاکی ٹیم عماد شکیل بٹ کا کہنا تھا کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران ٹیم مینجمنٹ نے ہوٹل کیا اور نہ ہی اچھی جگہ مہیا کی، کھلاڑی خود کھانا پکاتے رہے اور کپڑے دھوتے رہے، ایسی صورتحال میں ٹیم کیسے پرفارم کرسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سولہ گھنٹے ہوٹل کےانتظار کیلیے سڑکوں پر ذلیل کیا گیا جبکہ ابھی بھی کئی ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ٹورز کے ڈیلی الاؤنس بقایا ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو غیر ملکی کوچ اور پرفیشنل لوگوں کی ضرورت ہے، شہباز سینئر کے رول کی آج تک مجھے سمجھ نہیں آئی، ان جیسے لوگوں کو پاکستان ہاکی میں نہیں ہونا چاہیے۔
کپتان قومی ہاکی ٹیم عماد شکیل بٹ نے دورہ آسٹریلیا میں کھلاڑیوں کے ساتھ ناروا سلوک پر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل