Wednesday, February 18, 2026
 

کراچی؛ سپر ہائی وے کے قریب ٹریفک حادثے میں 8 افراد زخمی

 



کراچی: سپر ہائی وے دنبہ گوٹھ کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ریسکیو حکام نے حادثے سے متعلق بتایا کہ ویگو ڈالے اور سوزوکی کے درمیان تصادم کے باعث حادثہ پیش آیا، جس میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر بقائی ٹول پلازہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق زخمیوں میں 65 سالہ سلیم، 30 سالہ اویس، 27 سالہ فاروق، 28 سالہ نعمان، 31 سالہ حیدر علی، 26 سالہ عامر، 18 سالہ حامد اور 27 سالہ اعظم شامل ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل