Wednesday, February 18, 2026
 

ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان کی یو اے ای کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی

 



ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں پاکستان نے یو اے ای کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ تھائی لیںڈ کے دارلحکومت بینکاک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر یو اے ای کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ یو اے ای کی پوری ٹیم 17.2 اوورز میں 79 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ تھیرتا ستیش 32 اور رینیتھا رجت 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔ پاکستان کی جانب سے انوشہ ناصر نے 3، حفصہ خالد نے 2 جبکہ وحیدہ اختر، عمیمہ سہیل، مومنہ ریاست اور گل رخ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان ٹیم نے 80 رنز کا ہدف باآسانی 11 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ACC Asia Cup Rising Stars Women's 2026 ???? ???? Dominant display! Pakistan Women’s A defeat UAE Women by 9 wickets and qualify for the Semi-Final ????????✨#PAKWvUAEW | #BackOurGirls | #AsiaCupRisingStars pic.twitter.com/V4iYRxUHk2 — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 17, 2026 شوال ذوالفقار 38 اور حورینہ سجاد 26 رنز بناکر ناقابل شکست رہیں جبکہ ایمان نصیر 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔ ایونٹ کے دونوں سیمی فائنل 20 فروری کو کھیلے جائیں گے۔ پہلے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کا مقابلہ سری لنکا اور تھائی لینڈ کے درمیان جاری میچ جیتنے والی ٹیم سے ہوگا۔ پاکستان ٹیم دوسرے سیمی فائنل میں بنگلادیش کے مدمقابل آئے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل